• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت مختلف شہروں میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

املتان،لودھراں،میلسی،میاں چنوں،چوک سرور شہید،خانیوال،کوٹ ادو،وہاڑی،جلال پور پیر والہ،شجاع آباد،مظفر گڑھ، جہانیاں،مخدوم رشید (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ،نامہ نگاران ) ملتان سمیت مختلف شہروں میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔  ملتان کے چھ قومی اور 12 صوبائی حلقوں کے لیے 72 لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن سابق ایم این اے شیخ طارق رشید سابق ایم پی اے سلمان نعیم سابق ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی شہزاد مقبول بھٹہ سمیت 72 لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، آذاد امیدوار شریف راجپوت نے بھی حلقہ پی پی 215 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جبکہ تحریک انصاف کے 20 سے زائد امیدواروں نے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے مگر تاحال کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔ این اے 148 سے چار این اے 149 سے تین این اے 150 سے دو جبکہ این اے 151 سے کسی بھی امیدوار نے تاحال کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جبکہ این اے 152 سے چار اور این اے 153 سے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اسی طرح پی پی 213 سے سات پی پی 214 سے نو پی پی 215 سے پانچ پی پی 216 سے چھ پی پی 217 سے دو پی پی 218 سے پانچ پی پی 219 سے ایک پی پی 220 سے دو پی پی 221 سے اٹھ پی پی 222 سے تین پی پی 223 سے چھ پی پی 224 سے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ چھ قومی اور 12 صوبائی حلقوں سے تقریبا 300 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر ضلعی رہنما خالد جاوید وڑائچ اعجاز جنجوعہ سبین گل سمیت دو درجن سے کے قریب تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں نے چھ قومی اور 12 صوبائی حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے مگر کسی نے بھی کاغذات نامزد کی جمع نہیں کروائے، کاغذات جمع کرانے کا آاج  آخری روز ہوگا۔حلقہ این اے 152 کے امیدوار سید جاوید علی شاہ و سید مجاہد علی شاہ نے اپنے ڈیرے پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق سید گروپ کا منشور ہے‘شجاع آباد حلقہ این اے 152 کے امیدوار سید جاوید علی شاہ سید مجاہد علی شاہ سید واجد علی شاہ میاں طارق عبداللہ آرائیں ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ  جلوس کی صورت میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور سید جاوید علی شاہ و سید زین علی شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے۔قومی حلقہ این اے 152کے لیے18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ پی پی 221اور پی پی 222کے لیے17امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ این اے152میں چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے۔کوٹ ادو کے حلقہ این اے 180 سے 38امیدواروں محمدعارف بلوچ،فیاض حسین،امتیاز حسین،مبشر فیاض،محمداکمل خاں راؤ،راؤمحمدعطاءاللہ،غلام شبیر،نادیہ کھر،علی عباس قریشی،اللہ بچایا،خلیل الرحمان گورمانی،محمدندیم کوثر،محمدسجادشاہد، محمدذیشان گورمانی،شوکت محمودخان،عبدالرزاق، نیازحسین خان،اشفاق احمد،ملک محمداسماعیل کھر، ملک غلام یسین کھر،ملک بلال احمد کھر،محمدکاشف، شاہدمصطفی،ملک غلام مصطفے کھر،عنصرالرحمن، میمونہ مصطفی کھر، نیازاحمدخان،طارق احمدگورمانی، ملک رضا ربانی کھر،حناربانی کھر،مسرت فاروق کھر،محبوب علی،ملک سلطان محمود ہنجرا،ملک نصیر الدین ہنجرا،محمداصغر،ملک عبدالخالق کھر،ملک محمدمدثرعباس کھر،ذوالفقارعلی قریشی نے کاغذات نامزدگی وصول لیے،کاعذات نامزگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہےگزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے کے امیدوار ملک رضاربانی کھر،حنا ربانی کھر،محبوب خان مشوری،ملک مدثر کھر،مہر شبیر سیال نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،ملک رضاربانی کھر نے ایک بہت بڑی ریلی کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے۔این اے 159 کے لیے پانچ امیدواران سعید احمد خان منیس اورنگزیب خان کھچی عاصم سعید خان منیس محمود حیات ٹوچی اور سید اطہر نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افیسر طارق محمود دھاریوال کی عدالت میں جمع کرائے جبکہ میلسی کے صوبائی حلقہ پی پی 235 کے لیے محمد جہانزیب خان کھچی محمد عالمگیر خان کھچی میاں خالق نواز ارائیں میاں ذیشان نواز ارائیں اور محمد اسرار نے ریٹرننگ افیسر نعمان ناصر کی عدالت میں اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے اسی طرح پی پی 236 کے لیے کل 12 امیدواران نے کاغذات نامزدگی داخل کرائےجس میں غضنفر عباس گھلوی قیصر عباس گھلوی محمد امین خان خاکوانی محمد اویس خان خاکوانی محمد ندیم محمد الیاس آصف سعیدخان منیس علی رضا خان محمد علی رضا خان خاکوانی حیدر علی خان خاکوانی عاصم سعید خان منیس اور ملک عظمت اللہ خان نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افیسر شہزاد بشیر کی عدالت میں جمع کرائے اس موقع پر امیدواران اپنے اپنے حامیوں کے بڑے جلوسوں کے ہمراہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لیے آئے۔ میاں چنوں میں قومی اسمبلہ حلقہ این اے 146پیر محمد اسلم بودلہ بڑی ریلی کے ساتھ ریٹرننگ افسر رمیض ظفر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کے دفتر پہنچے لیکن ٹائم اوور ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہو سکے،پی پی 207 سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی مہر عامر حیات ہراج نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار چوہدری شاہد بشیر پی پی 208 سے جبکہ آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 208ملک عدنان زاکر لڑکا اور غزالہ شاہین بھی شامل ہیں۔ خانیوال میں قومی حلقہ 145 کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان ڈاھا،پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر وقار خان ڈاھا،صوبائی حلقہ 211 سٹی خانیوال کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم حنیف، پیپلز پارٹی کے میر واثق،آزاد امیدوار مہر عمران پرویز دھول،صوبائی حلقہ 206 کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوھدری اسامہ فضل،آزاد امیدوار رانا عبید فضل،آزاد امیدوار وھاب سلطان اور صوبائی حلقہ 209 جہانیاں کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوھدری ضیاءالرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔پی پی 233 سے تحریک لبیک کے نامزد امیدوار حاجی راؤ محبوب علی نے کاغذات نامزدگی جمع کر دئیے۔
ملتان سے مزید