• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد کیخلاف کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان شٹر ڈاؤن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر/ نامہ نگاران) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد ، گرفتاریوں اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جمعہ کو شٹر ڈاؤن رہا ،کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کو مختلف مقامات پر دھرنا دیکر بلاک کیا گیا، اس موقع پر مختلف شہروں اوراحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا،ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بندرہے، مختلف سیاسی جماعتوں کی ریلیاں،وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ،خضدار میں سردار اختر مینگل بھی احتجاج میں شامل ہو ئے۔تربت سے نامہ نگارکے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے جمعہ کو شہید فدا چوک سے ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
اہم خبریں سے مزید