ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان ڈویژن میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کی جانب گامزن،کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے عوامی مفاد میں جاری منصوبوں کو سال 2024 میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پایہ تکمیل ہونے والے منصوبوں میں کئی سال سے زیر التواء ساڑھے 5 ارب کے کارڈیالوجی ہسپتال کا توسیعی بلاک 6 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔سول ہسپتال میں منتقل چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی بلاک کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ممکن ہوئ جو کہ اب مکمل طور پر فنکشنل ہے۔ 12 کروڑ کی لاگت سے 144 بستروں پر مشتمل سرائے کی نشتر ہسپتال میں تعمیر مکمل کرکے اسے شہریوں کیلئے فنکشنل کردیا گیا۔2ارب52کروڑ روپے کی لاگت سے شجاعباد جلالپور 48 کلومیٹر طویل سڑک مکمل ہوئی جبکہ 1095 ملین روپے کی لاگت سے ضلع ملتان کے واٹر ٹیوب ویلز اپ گریڈ،بوسید سیورج لائینز تبدیل کی گئیں1 ارب روپے کی لاگت سے کچا کھو تا عبدالحکیم 20 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی گئی۔