راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیارکرلی ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔ڈاکٹرکے مطابق نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہوجاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیںڈاکٹر کے مطابق وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40مریض اسپتالوں اور کلینکس میں آرہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔اس حوالے سے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہےکہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کووڈ ہوسکتا ہے، لوگ کووڈ کا ٹیسٹ نہیں کروارہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔