• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمرانوں کو فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہیے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اہل غزہ کی مشکلات بہت زیاد ہیں، مسلمان حکمرانوں کو فلسطینیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ امریکی افواج ہر خطے میں فساد کی جڑ ہیں، پاکستان اور افغانستان میں بدامنی اور فساد کی وجہ بھی امریکی مداخلت ہے، ایران نے فلسطینیوں کی بھرپور مدد کی ہے جس پر ہم تہران کے شکرگزار ہیں،اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات عوامی اور ریاستی سطح پر مستحکم ہوں، ہم نے ہمیشہ مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام شیعہ اور سنی نہیں بلکہ مسلمان رکھا ہے۔ جماعت اسلامی تمام مسالک کے لیے قلبی وسعت رکھتی ہے، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ حماس نے فلسطین کو ضم کرنے کے اسرائیلی عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، پوری دنیا میں مسلمان عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید