کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورئہ نیوزی لینڈ کیلئے سابق فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو ٹیم کا ہائی پرفارمنس اور ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ ہے۔ وہ آسٹریلوی سائمن ہملوٹ کی جگہ لیں گے جو نیوزی لینڈ سفر نہیں کریں گے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں مقیم کوالی فائیڈ کوچ یاسر کی تقرری ڈائریکٹر محمد حفیظ کی خواہش پر ہوئی ہے۔ اس سے قبل انہیں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا وہ لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔ لیکن حفیظ نے انہیں نیوزی لینڈ بھیجنے کی درخواست کردی ۔ حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات تین جنوری کو پاکستان وائٹ بال کے کھلاڑیوں کے ساتھ لاہور سے آکلینڈ جائینگے۔ یاسر عرفات نیوزی لینڈ میں اوٹاگو جبکہ انگلینڈ میں کاؤنٹی ٹیموں نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ پہلی بار پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کریں گے ۔41 سالہ یاسر عرفات تین ٹیسٹ،11ون ڈے اور13ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ حیران کن طور پردو بولروں عمر گل اور سعید اجمل کی موجودگی میں تیسرے فاسٹ بولر کو پاکستانی سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔