پشاور(ایجنسیاں)پشاور میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ارباب خاندان کے پارٹی سےاختلافات ختم ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ نے سابق وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر سے ملاقات کر کے ان کو منا لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے ارباب عالمگیر قومی اور ان کے صاحب زادے ارباب زرک صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست عاصمہ عالمگیر کو ملے گی۔