• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن کا آغاز نہ ہو سکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کے احکامات کمشنر ملتان ڈویژن نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے، تاحال ملتان ڈویژن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیےمؤثر کریک ڈاؤن کا آغاز نہ ہو سکا،ملتان ، خانیوال ، لودھراں اور وہاڑی کے متعدد علاقے تجاوزات کی زد میں،ٹریفک کے مسائل میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے صوبہ کے دیگر حصوں کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، تاہم کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی طرف سے تاحال تجاوزات کے خاتمے کے لئے کریک ڈاؤن شروع نہ کروایا جا سکاجس کی وجہ سے ملتان ، خانیوال ، وہاڑی اور لودھراں میں متعدد مقامات پر تجاوزات مافیا قابض ہو چکا ہےجس سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا ہے بلکہ ٹریفک کے مسائل بھی سنگین ہو چکے ہیں، شہریوں کی جانب سے بھی بارہا تجاوزات کی نشاندہی کی گئی تاہم مؤثر کارروائی نہ کی جا سکی، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ نگراںوزیر اعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجود تجاوزات کے خاتمے پر توجہ نہ دینا قابل تشویش ہے، کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔
ملتان سے مزید