کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے نایب صدر تابش جاوید نے ٹو رنا منٹ کا افتتاح کیا، لیگ میں کراچی کے پندرہ اداروں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ جاوید احمد کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا، اس ٹورنامنٹ میں 200 رجسٹرڈ کلبس حصہ لینگے ۔ دریں اثنا ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میڈی کیم گروپ نے آئی بیکس پاکستان کو 118 رنز رنز ہرا دیا۔ میڈ ی کیم گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 68 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔