کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئن اور سلیکٹر انجم سعید نے پی ایچ ایف کے نامزد صدر طارق بگٹی کی جانب سے کئے گئے حالیہ فیصلوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کئے بغیر ہر فیصلہ غیر قانونی ہوگا جسے عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ نئے صدر جانب داری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے آئینی طریقہ کار کو اختیار کریں۔