کراچی(اسد ابن حسن) نیب سکھر کی ایک کرپشن کے ریفرنس کے حوالے سے ضبط شدہ تین قیمتی فلور ملیں اور چار بڑے رقبوں کی اراضی جن کو 15 دسمبر کو نیلام ہونا تھا اس نیلامی کے عمل میں کوئی بھی بولی لگانے والا شامل نہ ہوا جس کے بعد دوبارہ نیلامی 16 جنوری کو منعقد ہوگی۔ احتساب بیورو سکھر نے تحقیقات کے بعد ایک ریفرنس ہریش مل سنتوانی کے خلاف دائر کرتے ہوئے اس کی املاک خان فلور مل، شہباز فلور مل، لعل فلور مل اور چار قیمتی اراضی جو کہ کئی ایکڑ پر محیط ہے ان کو بحق سرکار ضبط کر لیا تھا اور پھر نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔