پشاور(امجدصافی)پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں آج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے باقاعدہ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔ بیرسٹرگوہر کی عمران سے اڈ یالہ جیل میں ملا قا ت ، الیکشن کمیشن کے فیصلےپرمشاورت ، ہا ئی کور ٹ میں درخو است دائر کرنے کی اجازت مل گئی ،اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دینے اور پارٹی سرٹیفیکیٹ کی اشاعت کے لئے مبینہ طور لوازمات پوری نہ کرنے فیصلہ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پارٹی کے سینئر عہدیدار کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف آج پشاور ہائیکورٹ میں باقاعدہ رٹ دائر کی جائے گی جسمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔ اس حوالے سے پارٹی کے بانی عمران سے بیرسٹر گوہر علی نے ملاقات کی اور اس ضمن میں مشاورت کی جس کےبعد پارٹی بانی چیئرمین سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کیاجازت مل گئی ۔ادھر پارٹی کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے چند روز قبل پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن میں اترنے کیلئے پلان بی موجود ہےہر صورت میں 70فیصد عوام کی پارٹی الیکشن میں حصہ لے گی کیونکہ عوام کی نظریں پی ٹی آئی پر لگی ہوئی ہیں اور اب عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔