• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل 16 مہینے کے بعد بحال

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کراچی ،کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل 16 مہینے کے بعد بحال ، ٹرین ہفتے میں 2دن صبح 10بجے کوئٹہ سے کراچی اور شام 7بجے کراچی سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوا کرے گی،۔ڈی ایس ریلوے کوئٹہ یوسف لغاری نے کہا ہے کہ16ماہ بند رہنے والی بولان میل کی بحالی سے بلوچستان کے لوگوں کو جدید سفری سہولیات میسر ہوں گی عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیا رابطہ سسٹم ٗ آن لائن بکنگ کا نظام اور ٹرین کے عملے کو بھی جدید ڈیوائس مہیا کی گئی ہےمسافروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے سسٹم کے استعداد کار کو بڑھا یاجارہا ہے۔ اکبر ایکسپریس کو بھی جلد بحال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر 2022 میں آنے والے سیلاب کے باعث ایک سال چار ماہ تک معطل رہنے والی بولان میل کو کوئٹہ سے کراچی روانہ کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گرین لائن ٹرین جیسی سہولیات سے آراستہ بولان میل ٹرین ہفتے میں 2دن صبح 10بجے کوئٹہ سے کراچی اور شام 7بجے کراچی سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوا کرے گی ٹرین میں 7سو مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے اس ٹرین میں مسافروں کے لئے لگائی جانیوالی ڈائننگ کار میں ناشتہ، دوپہر اور شام کے کھانے کے علاوہ چائے اور بیڈنگ وغیرہ کی جدید سہولیات موجود ہوں گی۔ ڈی ایس ریلوے نے کہاکہ بولان میل 9 بوگیوںپر مشتمل ہوگی کوئٹہ کے بعد سبی ریلوے اسٹیشن سے عوام کی سہولت کومد نظر رکھتے ہوئے مزید 3بوگیاں لگا کریں گی۔ اس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 22 سو روپے ہے جو پرائیویٹ بسوں کے کرایہ سے بہت کم ہے۔
اہم خبریں سے مزید