ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر ) ملتان شہراور گردو نواح میں مقیم مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سےمنایا، ملتان کے مختلف گرجا گھروںمیں کرسمس کی خصوصی تقریبات ہوئیں، جن میں مسیحی برادری سمیت سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کرسمس کی مرکزی تقریب کیتھڈرل چرچ بشپ ہاؤس میں منعقد کی گئی، جس میں فادر نے کرسمس کی عبادت کرائیں اور کیک کاٹا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام سینٹ میریز چرچ میں کرسمس کی عبادت بشپ نے کرائی، اس کے علاوہ کرسمس کی تقریبات فل گاسپل چرچ گلستان کالونی ،لال گرجا گھر کینٹ، چرچ آف پاکستان کچہری چوک، یوحنا آباد چرچ ، یو جی ایچ چرچ گلزار ٹاؤن، سالویشن چرچ ، پاسٹرل انسٹیٹیوٹ رشید آبا د، جمیل آبا د چرچ، اور گلزیب کالونی چرچ سمیت دیگر گرجا گھروں میں منعقد ہوئیں، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، بھائی چارے کے فروغ اور امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کیے گئے تھے، کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے گھروں میں طرح طرح کے پکوان بنائے اور رشتہ داروں و احبابوں میں تقسیم کیے جب کہ مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبا د دینے کے لئے کرسمس کے کیک کاٹے گئے، اس موقع پرمسیحی برادری سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔