راولپنڈی (آن لائن) شاہ محمود کی رہائی ممکن نہ ہوسکی،15دن کیلئے نظر بندی کا حکم جاری، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ نے سابق وزیر خارجہ وتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 15 روزہ نظربندی کے احکامات جاری کردئیے، یہ احکامات تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کی رپورٹ اور سی پی او راولپنڈی کے علاوہ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات پر جاری کئے گئے ہیں.
نظربندی کے احکامات کے بعد شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کا عمل بھی رک گیا ہے ( 1 ) 3 ایم پی او 1960 کے تحت جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس او تھانہ صدر بیرونی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی ایک سیاسی جماعت سے وابستہ ہے جو پہلے بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اب بھی اس کی تقاریر اور سیاسی سرگرمیوں سے نہ صرف امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے بلکہ عوام کے جان و مال کا مسئلہ بھی کھڑا ہوسکتا ہے ۔