اسلام آباد (نیوز ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی وسابق چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کر دی۔ درخواست میں توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی۔