اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھیں، بینظیر بھٹو ایک زندہ تحریک اور مشعلِ راہ ہیں، میری والدہ ملک کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانا چاہتی تھیں، بینظیر کا بہیمانہ قتل ایک مذموم سازش تھی، بینظیر کے قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا، اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور عالمی لیڈر شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو نے انکو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان دنیا کیلئے خوشحال، ترقی پسند، مساوات پر مبنی اور مضبوط جمہوری وفاقی ریاست کے طور پر ایک اعلیٰ مثال ہو۔