کراچی (جنگ نیوز) آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت اور ویزوں کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 3 فروری سے اسلام آباد میں ہوگی ،ویزوں کے حصول کیلئے بھارت نے 18 نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے ہیں۔ جن میں کپتان روہت راج پال سمیت 7 پلیئرز اور 11 آفیشلز کے نام شامل ہیں ۔ ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین اور سیکرٹری کا نام بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند افراد کی فہرست کا حصہ ہیں۔ واضح ر ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کیلئے اعصام الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔