• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نامزد صدر طارق بگٹی نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور ایف آئی اے حکام کو لکھے خط میں کہا ہے کہ فیڈریشن کے جن سابق اور موجودہ عہدے داروں کے خلاف بد عنوانی کے حوالے سے انکوائری کی جارہی ہے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف میں ماضی میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی کے الزمات سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی ہے۔ دریں اثناپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے پی ایچ ایف کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں بیرسٹر میاں علی اشفاق ، سیدہ شہلا رضا ، راؤ سلیم ناظم ، مصدق حسین ، میر ہمایوں عزیز کرد شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید