کراچی (جنگ نیوز) اگر میاں نوازشریف چوتھی مدت کیلیے اور مودی تیسری مد ت کیلیے وزیراعظم منتخب ہوگئے تو بریک تھرو ممکن ہے وجہ اس کی یہ ہے کہ دونوں وزرائے اعظم ماضی میں کئی مرتبہ مل چکے ہیں اور ان کے مابین ایک ہم آہنگی موجود ہے۔
یہ نکات عرب اخبار عرب نیوز میں پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ عبدالباسط نے اپنے ایک حالیہ مضمون میں اٹھائے ہیں۔
صاحب مضمون کے مطابق نئے ابھرتے ہوئے جیو اکنامک منظر نامے میں دشمنی تج دینے کی کئی وجہیں موجود ہیں لیکن زمینی صورتحال ایسی ہے کہ زیادہ امید پیدا ہوتی نظر نہیں آتی ۔
دونوں ممالک میں اس پر بھی اتفاق نہیں ہے کہ وہ کون سی چیز ہے جو انہیں بظاہر ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار کیے ہوئے ہے۔