کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی سیکورٹی فورسز نے بھارتی بلاگر’ضاحک تنویرُ کو سعودی حکومت کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ضاحک مودی اور آر ایس ایس کے حامی تصور کیے جاتے ہیں اور وہ 18دسمبر سے سعودی سیکورٹی فورسز کی حراست میں ہیں۔ان پر عائد الزامات کی تفصیل ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور جن حالات میں انہیں گرفتار کیا گیا اس کے حوالے سے بھارتی میڈیا مزید معلوما ت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔