کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے نئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈ نیشن خالد بشیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے کہا کہ اسٹاف کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیڈریشن کی کانگریس کا فی الحال کوئی اجلاس طلب نہیں کیا ، فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے جمعرات کو پی ایچ ایف کی پانچ رکنی انتظامی کمیٹی کے اراکین سے ور چوئل اجلاس کیا جس میں ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی اور پی ایچ ایف الیکشن سے متعلق مشاورت کی۔