• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا نیا پینترا، ٹینس ٹیم پاکستان آنے کیلئے حکومتی منظوری کی منتظر

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت نے پاکستان پھر نیا پینترا بدل لیا ۔ بھارتی ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس کی ٹیم کو فروری میں اسلام آباد میں پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے حکومتی منظوری کا انتظار ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پلے آف کو فور فیٹ کیا جاسکتا ہے۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کا سفر کرنے کیلئے اجازت کی درخواست وزارت کھیل کے پاس زیر التوا ہے ۔ 

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اسکواڈ کے 18ارکان نے ویزوں کیلئے درخواست دی تھی۔ 

ہم نے تمام انتظامات کر رکھے ہیں۔ انہیں بہترین سیکیورٹی اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ سیاست کو کھیلوں سے دور رکھا جائے۔

اہم خبریں سے مزید