• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، عمران، زرداری، مریم، بلاول شہباز اور مولانا ٹیکس کلیئر قرار

اسلام آباد آن لائن ) عام انتخابات 2024 ،ایف بی آر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، بانی چیئرمین عمران خان ، بلاول بھٹو زرداری ،مریم نواز، شہبازشریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر لیڈران کی ٹیکس اسکرونٹی مکمل کرتے ہوئے سب کو کلیئر قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی ار نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی اسکرونٹی مکمل کر لی ہے جس کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہاں بشمول عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے گذشتہ سالوں میں کوئی ٹیکس واجبات واحب الادہ نہیں ہیں ، نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کے باوجود اپنی ٹیکس جمع کرواتے رہے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ذمہ 60 ہزار روپے کے ٹیکس واجبات کا ایشو کاغذات کی اسکروٹنی کے دوران سامنے ایا صادق سنجرانی کی جانب سے ٹیکس جمع کروانے کی رسید دینے کے بعد کمشنر انکم ٹیکس آفس حیدرآباد نے چیئرمین سینیٹ کو کلئیرنس لیٹر جاری کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید