پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا خوردونوش اشیاء میں ملاوٹ کی بیخ کنی کے لیےصوبہ بھر میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور، چارسدہ،لوئر چترال میں کاروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ چائنا سالٹ اور غیر معیاری، مس لیبل سرکے اور کیچپ کی بڑی کھیپ برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لی۔ کارروائیوں کے بارے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے خفیہ اطلاع ملنے پر پیپل منڈی میں ایک گودام پر اچانک چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران700کلو گرام ممنوعہ چائنا سالٹ برآمد کرکے ضبط کر لیا اور گودام کو سربمہر کرکے مالکان کیخلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کیمطابق کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھی شیرپاؤ بازار میں کارخانے کا معائنہ کیا جس کے دوران 250لیٹرز سے زائد غیر معیاری اور مس لیبل سرکہ اور کیچپ پکڑ کر موقع پر تلف اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔