اسلام آباد(آئی این پی) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے فیڈریشن کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹینس فیڈریشن کے موجودہ صدر سلیم سیف اللہ نے اگلی بار صدارت کا امیدوار بننے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے، فیڈریشن کی اہم میٹنگ اتوار کو طے ہے جس میں نئے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے انتخابات کیلئے اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔