• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 15 جنوری سے بیرون ملک جانیوالوں کو موبائل فون آسان اقساط پر دینے کی پالیسی لائے گی

کراچی (صالح ظافر) حکومت نے 15 جنوری2024 سے ایک نئی کنڑیکٹ کی بنیاد پر اسمارٹ فون پالیسی اسکیم لارہی ہے جس سے لوگوں کو دوسرے ملکوں میں سفرکرنے والوں کو جدید ترین ماڈل کے موبائل فون آسان اقساط پر دیئے جایں گے۔ اس حوالے سے انتظامات کیے جارہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سے ملک کی معشیت کو بھی فائدہ ہوگا۔ اسمارٹ فون تک رسائی کی اس اسکیم کا دائرہ کاردیگر صارفین تک بھی پھیلایاجائےگا۔ اس کا اعلان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کیا۔ انپے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت متعلقہ ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ پالیسی لانچ کرنے کے حوالے سے آئندہ ماہ سے پالیسی لانچ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارا مقصد ذمہ دار مالیاتی برتاؤ کو ترغیبات دینا ہے انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں ایک تیررفتار میکنزم کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو نادہندگی سے بچایاجاسکے جس کےلیے اس طرح کے اقدامات کیے جائیں گے جیسا کہ موبائل فون تک رسائی کو روکنا وغیرہ شامل ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس پالیسی کے زیر اثر ٹٰلی کام کمپنیاں صارفین کو براہ راست اسمارٹ فون آفر کرسکیں گی اور اس کےلیے قسطوں کے اپنے پلان آفرکرسکیں گی بالخصص پاکستان کے کم آمدن والے طبقات تک موبائل براڈ بینڈ کے فوائد پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نےاعلان کیا کہ ان کی وزارت اسٹینڈرڈائزڈ کوالٹی ناپنے کے پیمانے متعارف کرارہی ہے اور یہ عمل 7 سے 10 جنوری کے درمیان مکمل ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی وزار نے ملک میں انفارمیشن ٹیکناولجی کی تعلیم کو موثر بنانے کےلیے ہائیرایجوکیشن کمیشن ، نیشنل کمپیوٹنگ ایکریڈیشن کونسل، ایگزمینیشن ٹیسٹنگ کونسل اور اپاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔وزیرنے کہا کہ ان کا مقصد ملک بھر میں 20 سے25 ہزار طلبہ و طالبات کو روزگار کے مواقع دولانا ہےاور وہ انڈسٹری کے پلیسمنٹ پروگرام کے لیے ٹیسٹ کے ذریعے سےہوا کریگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جامعات میں خصوصی صنعتی کورسز کو اسپورٹ کرنے کےلیے فنڈز بھی مختص کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید