کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ اور اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے شاہ محمود قریشی کیساتھ پولیس رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی پارٹی چیئرمین عمران خان کیساتھ ایسا رویہ رکھا گیا، جبکہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں پولیس نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ناجائز گرفتاریاں کیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو لٹیروں کے حوالے کسی صورت جانے نہیں دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور الیکشن قوانین کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر سیاسی سرگرمیاں اور مہم چلانے کا حق حاصل ہے مگر پی ٹی آئی کو اس حق سے محروم کیا جارہا ہے، 8فروری کو پاکستان ایک بار پھر حقیقی آزادی ، ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔عوام بھرپور انداز میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔