دنیا کی سب سے بڑی لائبریری ’’لائبریری آف کانگریس ‘‘ ہے ، جو امریکہ ک دار الحکومت واشنگٹن ۔ڈی۔سی میں واقع ہے۔ یہ لائبریری سن 1800 عیسوی میں تقریبا 5000 ڈالرز کی لاگت سے قائم کی گئی۔ اس لائبریری میں ایک سو تیس ملین کتابیں ، پرانے مسودات ، نقشے ، رسائل اور فوٹو وغیرہ ہیں ، اس کے علاوہ یہاں پر فلمز ، سانڈ شیٹس اور آڈیو وغیرہ کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔لائبریری کی ساری چیزیں رکھنے کیلئیے الماریوں کی لمبائی 530 میل ہے، بلڈنگ میں چار منزلیں ہیں اور اسکے ساتھ تہـ خانہ بھی ہے ۔ یہاں پر 460 زبانوں کی کتابیں موجود ہیں (جن میں اردو بھی ہے)۔
اس کا رابطہ دنیا کی تمام مشہور و معروف لائبریریوں سے ہے۔ لائبریری آف کانگریس میں بہت سی نایاب کتب اور قدیم نسخے ہیں۔ یہاں پر سب سے بڑی کتاب’’ Birds Of America ‘‘ہے جو تقریبا ایک میٹر اونچی ہے۔ معلومات کے اس خزانے کی دیکھ بھال کیلئے 3 ہزار 224 اہلکاروں پر مشتمل اسٹاف بھی ہے جو کتابوں کی دیکھ بھال کے علاوہ لائبریری کی حفاظت پر بھی مامور ہے۔ ’’لائبریری آف کانگریس‘‘ کے مواد کو ڈیجیٹل کئے جانے کا کام بھی جاری ہے اور اس کام کیلئے سالانہ 80 لاکھ ڈالرز کا بجٹ میں مختص کیا گیا ہے۔