• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو وائرس کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید