ملتان (مانیٹر نگ ڈیسک )ملتان میں این اے 151 سے شاہ محمود قریشی,زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلہ میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے ہوئے زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو آر او آفس کے باہر سے مبینہ طور پرحراست میں لےلیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔ شاہ محمود قریشی, زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی لیگل ٹیم کے ارکان بھی آر او آفس کے باہر موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہر بانو کے وکیل ضمیر حسین سنڈھل نے این اے 151 آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو کچھ ہوا وہ میڈیا کے سامنے ہے۔