لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پارٹی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ انہیں ابھی لاہور سے اپنے بیٹے کے اغوا کی اطلاع ملی ہے، انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک ماں اور بیوہ خاتون ہوں، میں موجودہ صورتحال سے سخت پریشان ہوں، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے بیٹے کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے صرف انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ان تمام چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجھے اپنے کاغذات جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔