کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور حلقہ پی بی 42 کوئٹہ 5 سے نامزد امیدوار شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی یقادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہونے والا ہے ،بلوچستا ن سے ٹکٹ یافتہ تما م امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،امید ہے کہ وہ پارٹی کو ہر حلقے میں کامیابی دلائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میںامیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ آٹھ فروری کو مسلم لیگ ( ن ) کو کامیاب کروانا ہےاور نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنوانا ہے تاکہ ملک سے غربت اور بے روزگاری کو ختم کیا جا سکے، انہوںنے کہا کہ بلوچستان بھر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن بہت اچھی ہے اور ہم کلین سوئپ کرینگے، 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگا ئیں گے۔انہوںنے کہا کہ حلقے کے مسائل سے آگاہ ہیں اور اپنے عوام کی تائید و حمایت سے کامیاب ہوکر حلقے میں انقلابی اقدامات کرینگے، نوجوانوں کیلئے بہت کچھ کرنا ہے ،ماضی میں حلقے کو نظر انداز کیا گیا مگر ہم ہر لمحے اپنے عوام کیساتھ رہیں گے ۔انہوں نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئےیقین دلایا ہےکہ جس طرح پارٹی قائد میاں نواز شریف اور مرکزی قیادت نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پاکستان ، اپنے حلقے اور بلوچستان کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔