کراچی (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سابق صدر سے سوال کیا کہ ’جناب صدر پاکستان‘ کیسے ہیں؟ اس پر آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ ’یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، مولانا فضل الرحمٰن نے سن لیا تو ناراض ہو جائینگے۔ سابق صدر کے جملے پر مولانا فضل الرحمٰن سمیت وہاں موجود تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔