راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے سرکاری ریکارڈ سے دستاویزات چوری کرلی گئیں ،تھانہ سول لائنز میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اسٹیٹ بینک راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبید بن مسلم نے بتایاکہ بینک کے سرکاری ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران کچھ دستاویزات غائب پائی گئی ہیں ، دستاویزات کے غائب ہونے کا علم ریکارڈ کی اسٹاک وصولی کے دوران ہوا۔