اسلام آباد (وقائع نگار)سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ 2024ءکا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لئے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو، ہمیں عدم برداشت کی سوچ کو شکست دیکر امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں انسانیت کے قتل نے نئے سال کی خوشیوں کو سوگوار کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے مظالم کے شکار ہیں، ہمیں ہر طرح کی شدت پسندی اور عدم برداشت کی سوچ کو شکست دے کر امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا، افواج پاکستان اور پولیس کے افسران اور جوانوں کی محنت اور قربانی سے پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے،علاوہ ازیں پی پی رہنما سید نیر حسین بباری نے قوم کو سال نو کی مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ آئیے عہد کریں دھرتی ماں پاکستان کے ہر بیٹے کو برابر آئینی ،معاشی ،انسانی حقوق فراہمی یقینی بنائیں گے۔