کوئٹہ (پ ر) کوئٹہ یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل جمال ترہ کئی نے کیو یو جے کی کابینہ کی دو سال مدت پوری ہونے پر کابینہ تحلیل کردی ہے ۔نئے انتخابات کیلئے معروف قانون دان اعظم زرکون پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے جو نئے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کریں گے۔