کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)2023کی آخری شب تین ایف آئی ار درج ہوئیں ،موٹر سائیکل چوری کرنے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہو نے کی جبکہ ایک ایف آئی آر سال نو کیاقدام قتل کی درج کی گئی۔پولیس کے مطابق سال 2023کے آخری روز جناح ٹاؤن پولیس نے دو موٹرسائیکل چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 381Aدفعہ کے تحت جبکہ نیو سریاب اور جمیل شہید پولیس نے غیرقانونی اسلحہ برآمد ہونے پر 15D کے تحت دو مقدمات درج کئے یہ 2023کے آخری مقدمات تھے جو درج ہوئے۔جبکہ کچلاک پولیس نے سال نو کی پہلی ایف آئی آر اقدام قتل کی درج کی۔