• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہریوں کو سر چھپانے کے لئے جگہ فراہم کرنا چاہتی ہے چھیننا نہیں چاہتی، شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے، جن جگہوں پر ماضی میں تجاوزات قائم کی گئیں انہیں ختم کریں گے،حق دار کو اس کا حق دینا پیپلز پارٹی کا وژن ہے،سفاری پارک کی رونقیں زیپ لائن بنا کر بحال کیں، اب کڈنی ہل اور باغ ابن قاسم میں زیپ لائن اور شپ اونرز کالج کے پیچھے 25 ایکڑ رقبے پر پارک بنائیں گے، فروری کے بعد وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور میئر ہمارا ہوگا،لوگوں کی ملکیت پر ان کا حق انہیں ملے گا اور بھی کسی کے مسائل ہوئے تو ہم حل کریں گے،بلدیہ ٹاؤن سیکٹر13 میں تجاوزات کے متاثرین 166 الاٹیز کو متبادل رہائشی پلاٹس دے رہے ہیں،جنہیں 1992-93ء میں یہ پلاٹس الاٹ کئے گئے تھے، دوسرے مرحلے میں مزید الاٹیز کو متبادل پلاٹس دیئے جائیں گے، وہ پیر کو یہاں بلدیہ ٹائون میں متاثرین کو متبادل پلاٹس کے کاغذات دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 13 میں قبضہ ہوئے 400 سے زائد پلاٹس کے مالکان کو آج پہلے مرحلے میں 80 گز کے 166 پلاٹس دیئے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید