• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کمیشن میں شہباز شریف کل طلب

اسلام آباد(آئی این پی)فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا.

 رپورٹ کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کے لیے مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3جنوری (کل) کو طلب کیا ہے، احسن اقبال اورشاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا

، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو بھی طلب کر رکھا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید