بیجنگ (اے ایف پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز کہا کہ وہ مستحکم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا۔صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے نومبر میں سان فرانسسکو میں ملاقات کی تھی، جس میں مسابقت کو تنازعات کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش میں مواصلات کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔