• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے اسلام آباد میں مظاہرین سے متعلق بیان پر لیگی سینیٹر کا احتجاج

اسلام آباد (ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین سے متعلق بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ انوارالحق کاکڑ کے الفاظ عوامی حقوق کی توہین ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نگران وزیراعظم نے کہا کہ جو احتجاج کر رہے ہیں وہ ملک دشمن لوگ ہیں اور کہا جو ہمدردی کر رہے ہیں وہ جائیں اور ان کالعدم تنظیموں کو جوائن کریں‘اس طرح کی گفتگو اس ایوان کی توہین ہے ‘انہوںنے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ محدود مینڈیٹ ہے اور اس طرح کی باتیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نے کہا کہ اگر وہ ملک دشمن ہیں تو ان پر کیس کیوں نہیں بنا، ان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرکے، نفرت کو بڑھا کر ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔نگراں وزیراعظم کے ان لفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں ۔
اہم خبریں سے مزید