• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش پر جاکر ان کی مزاج پرسی کی۔ اس موقع پر مجموعی ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید