• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق فروخت کرنے کی اجازت دے دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست کے بعدحکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق روخت کرنےکی اجازت دیدی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی سی بی کو مالی معاملات میں بغیر اجازت فیصلوں سے روکا تھا اور وزیر اعظم سے مشورے کا کہا تھا۔ حکومتی اجازت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق پر کام شروع کردیا ہے۔پی ایس ایل نشریاتی حقوق کیلئے تکنیکی بڈز مکمل ہوگئی ہیں۔نشریاتی حقوق کی مالی بڈ کا فیصلہ آئندہ منگل کو ہوگا اس وقت تک منیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف آسٹریلیا سے لاہور پہنچ جائیں گے۔پی ایس ایل کے ڈیجیٹل رائٹس پر بڈ بھی رواں ہفتے کھل جائیں گی، ذرائع کے مطابق پی سی بی کو پی ایس ایل 9کے حقوق فروخت کرنے اور طویل المعیاد فیصلے نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید