راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مری روڈ پر مسلح افرادنے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے دہشت پھیلادی ۔ذرائع کے مطابق منگل کی صبح رحمان آبادمیٹروسٹیشن کے قریب ایک اخبار کے دفتر کے سکیورٹی گارڈ نے دوافراد کوجن میں سے ایک نے ہیلمٹ پہن رکھاتھا روکنے کے کی کوشش کی تووہ سکیورٹی گارڈسے گتھم گتھاہوگئے اوراسے سڑک پرگرالیا۔اس دوران ملزموں نے دوتین فائربھی کئے لیکن خوش قسمتی سے سکیورٹی گارڈمحفوظ رہا ،ملزمان کچھ فاصلے پر کھڑی اپنی موٹرسائیکل پربیٹھ کرفرارہوگئے ۔