کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی صحافی پنکج پچوری نے کہا ہے کہ کسی بھارتی وزیر اعظم کی آخری پریس کانفرنس ایک دہائی قبل 3جنوری کو ہوئی تھی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کسی بھارتی وزیر اعظم کی آخری پریس کانفرنس ٹھیک 10 سال پہلے ہوئی تھی۔سو سے زائد صحافیوں کے ساتھ 62 فی البدیہہ سوالات کے جوابات دیئے گئے۔پنکج پچوری کے کی بیان کردہ پریس کانفرنس میں اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے100سے زائد صحافیوں کی میزبانی کی تھی، جنہوں نے ان سے62سے زیادہ سوالات پوچھے۔پنکج پچوری اس وقت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کےمشیر برائے اطلاعات و مواصلات تھے۔ ڈاکٹرمن موہن سنگھ کو ان کی وزرات عظمیٰ کے دوران اکثر موجودہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے میڈیا کے سامنے خاموشی اختیار کرنے پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ پنکج پچوری کا غالباً یہ مطلب تھا کہ یہ کسی بھارتی وزیر اعظم کی بھارت میں آخری پریس کانفرنس تھی کیونکہ پریس کانفرنس کرنے سے انکار کے باوجود موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 2023 کے ریاستی دورہ امریکہ کے دوران وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے دو سوالات کے جواب دیے۔ نریندر مودی 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں ایک بھی پریس کانفرنس میں نظر نہیں آئے۔