کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق عہدے دار اولمپئن انجم سعید، خواجہ جنید اور اخلاق عثمانی نے گزشتہ روز لاہور میں ایف آئی اے حکام کو اپنے بیان ریکارڈ کرائے، ان پر ہاکی اسٹکس کی خریداری کے معاملات میں گڑ بڑ اور بد عنوانی کے الزامات ہیں ،ان عہدے داروں نے تفصیل کے ساتھ حکام کے سوالات کے جوابات دیے۔