اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن جو طالبان حکومت کی دعوت پر آئندہ ہفتے افغانستان جائینگے انہوں نےگزشتہ روز وزارت خارجہ میں متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور مختلف حوالوں سے افغان پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کی شب مولانا فضل الرحمٰن نے افغان امور پر نگاہ رکھنے والے مبصرین، تجزیہ نگار اور دیگر متعلقہ شخصیات سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقاتیں کیں جن میں افغان امور کے ماہرین کے علاوہ معروف صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر، سلیم صافی، طاہر خان اور میجر (ر) عامر بھی شامل تھے۔