• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، بلاول، رائے ونڈ میں جلسہ

رائے ونڈ( ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ہم (ن) لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے‘ دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا‘انہیں پہلے بھی کہا تھا اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں‘8فروری کو بھی آپ کو دل کی تکلیف ہونی ہے‘پیپلزپارٹی آپ کے مفت علاج کیلئے رائے ونڈ میںاسپتال بنائے گی‘پنجاب میں کوئی نیا عثمان بزدار کی طرح کا شخص نہیں آنے دینگے سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے پنجاب کی فکر کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزجاتی امراء رائے ونڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول کا کہناتھاکہ ہم تین سو یونٹ مفت بجلی‘ مفت تعلیم اورمعیاری علاج کی سہولت فراہم کریں گے ، یہ ہوائی باتیں نہیں ہیں ، یہ (ن) لیگ یا پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں ہیں۔آپ کو دل کی تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہیں‘اس وقت بھی کہا تھا اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں، کراچی آ جائیں ہم نے این آئی سی وی ڈی بنایا ہے۔اگلی بار ی بھی دل میں تکلیف ہونی ہے ،8فروری کو یہ ہونا ہے ‘پیپلز پارٹی ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرے گی ۔
اہم خبریں سے مزید