• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حلقہ این اے 242 سے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر رجسٹرار اپیلٹ ٹریبیونل نے اعتراض لگادیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبیونل اپیلٹ کے رجسٹرا نے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پر اعتراض لگادیا۔ رجسٹرار نے اعتراض لگایا ہے کہ اپیل کنندگان کی جانب سے پیش کردہ ریٹرننگ افسر کی دستاویزات مصدقہ نہیں ہیں۔ میاں شہبازشریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف پیپلزپارٹی کے مسعود خان مندوخیل نے اپیل دائر کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید